مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے متعدد آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے فوری وارننگ جاری کر دی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے کے پیش نظر، کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کی حدود میں موجود تمام آئل ٹینکروں کے عملے کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے جہاز فوری طور پر خالی کر دیں، خواہ وہ لنگر انداز ہوں یا بندرگاہ پر کھڑے ہوں، کیونکہ انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
ایرانی بحریہ نے کہا کہ کویت اور بحرین امریکی فوج کی میزبانی کر رہے ہیں اور اس کی کارروائیوں میں شریک ہیں، اس لیے ان ممالک کی بندرگاہوں اور لنگر گاہوں میں موجود آئل ٹینکرز کو فوری طور پر وہاں سے نکل جانا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ